ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جھیلم ایکسپریس کے 10 ڈبے پٹری سے اترے، 3 زخمی

جھیلم ایکسپریس کے 10 ڈبے پٹری سے اترے، 3 زخمی

Tue, 04 Oct 2016 19:22:43    S.O. News Service

جالندھر، 4 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )شمالی ریلوے کے فیروز پور سیکشن میں پھلور-لاڈووال ریلوے اسٹیشن کے درمیان ستلج ندی پر بنے پل کے قریب کل دیر رات جموں سے پونے جا رہی جھیلم ایکسپریس کے 10 ڈبے پٹری سے اتر گئے جس سے اس حادثے میں تین افراد زخمی ہو گئے اور جالند ھر-لدھیانہ ریلوے لائن پر ٹرینوں کی آمدورفت میں خلل پیدا ہو ا ۔فیروز پور ریل ڈویژن کے ڈویژنل ریلوے مینیجر انوج پرکا ش نے میڈیا کو بتایاکہ جموتوی سے پونے جا رہی جھیلم ایکسپریس(11078اپ)کے10 ڈبے پھلو ر-لاڈووال ریلوے اسٹیشن کے درمیان ستلج ندی پر بنے پل سے ٹھیک پہلے پٹری سے اتر گئے۔ریلوے کے افسرنے بتایا کہ دیر رات تین بج کر 10منٹ پر ہوئے اس حادثے میں تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں لدھیانہ کے ایک اسپتا ل میں داخل کرایا گیا ہے۔تینوں مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور انہیں طبی سہولت مہیا کرائی گئی ہے ۔افسر نے بتایا کہ مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے ایک خصوصی ٹرین کاانتظام کیا گیا ہے اور لدھیانہ سے اسے منزل کی طرف روانہ کیا جا رہا ہے۔مسافروں کو بسوں کے ذریعے جائے حادثہ سے لدھیانہ بھیجا گیا تھا۔افسر نے بتایا کہ پٹری سے اترنے والے ڈبوں میں پینٹری کار اور بی 5کے علاوہ8 سلیپرکوچ شامل ہیں ۔ٹرین کے جو ڈبے متاثر نہیں ہوئے ہیں انہیں لدھیانہ اور پھلور بھیج دیا گیا ہے۔پرکاش نے بتایا کہ ریلوے پٹری پر ابھی تک لائن صاف نہیں ہوئی ہے اور جالندھر-لدھیانہ ریل ڈویژن پر گاڑیوں کی آمدورفت میں رکاوٹ برقرار ہے۔
یہ پوچھنے پر کہ ٹرینوں کی آمدورفت کب تک شروع ہوگی اور ریلوے پٹری پر راستے کب تک کھل جائیں گے ، پرکاش نے کہا کہ اس کے لیے کوئی مقررہ وقت بتانا تھوڑا مشکل ہے ، لیکن جلد ہی پٹریاں خالی کر لی جائیں گی اور ٹرینوں کی آمدورفت بھی جلد ہی شروع ہو جائے گی ۔اس درمیان ریل کے ڈبوں کے پٹری سے اترنے کا اثر دونوں طرف کی گاڑیوں کی آمدروفت پر پڑا ہے۔پرکاش نے بتایا کہ تین پیسنجر ٹرین سمیت 12گاڑیوں کی آمدروفت آج منسوخ کر دی گئی ہے اور تین ٹرینوں کے روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جن ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا ہے ان میں نئی دہلی - امرتسرشتابدی ، امرتسر- نئی دہلی شان پنجاب، دہلی-پٹھان کوٹ، پٹھان کوٹ-دہلی ایکسپریس، جالندھر-نئی دہلی ایکسپریس، امرتسر نئی دہلی سپرفاسٹ ایکسپریس، امرتسر ہری دوار جن شتابدی، امرتسر چنڈی گڑ ھ، چنڈی گڑھ -امرتسر اور ننگل ڈیم-امرتسر ایکسپریس شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کٹرہ سے کنیا کماری(16318) کٹرہ سے نئی دہلی(22462)اور چنئی سینٹرل سے کٹرہ(16031)جانے والی گاڑیوں کے روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ کچھ گاڑیوں کی آمدورفت کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔پرکاش نے بتایا کہ مسافروں اور ان کے لواحقین کی سہولت کے لیے دہلی، جالندھر، پٹھان کوٹ، امرتسر،فیروز پور اور دیگر اسٹیشنوں پر ہیلپ لائن نمبر بھی شروع کئے گئے ہیں۔


Share: